• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ڈاکٹرزکی فرض شناسی زچہ وبچہ کی جان بچالی

لاہور(خصوصی نمائندہ) جنرل ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹرز نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زچہ و بچہ کی جان بچا لی۔ ضلع قصور سے 22سالہ حاملہ خاتون سمیرا کو میڈیکل چیک اپ کیلئے لایا گیا جہاں طبی معائنہ کے دوران ہی مریضہ نے بچی کو جنم دے دیا، گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے سٹاف کے ہمراہ ڈلیوری کے عمل کو بلا تاخیر مکمل کر کے زچہ و بچہ کی جان بچائی۔