• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو اکیڈمک کونسل، مقبول پروگرامز کی نشستیں بڑھانے کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی سربراہی میں اکیڈمک کونسل کے 32 ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹری ٹیسٹ کے امیدواروں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے متعدد پروگرامز کی نشستیں بڑھانے کی منظوری دی گئی، ان پروگرامز میں بیچلرز ان ڈینٹل سائنسز کی نشستیں 50 سے بڑھا کر 75، بی ایس میڈیکل ٹیکنالوجی کی 150سے 200اور بی ایس نرسنگ پروگرام کی نشستیں 50 سے بڑھا کر 100 کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیوں کہ ان میں سے 2 پروگرامز میں داخلے کیلئے مسلسل سالانہ تقریباً 3000 درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ اجلاس کا آغاز رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں جے ایس ایم یو کے پروفیسرز، ڈینز اور اداروں کے سربراہان سمیت الحاق شدہ کالجوں کے پرنسپلز اور نمائندوں نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید