اسلام آباد( نیو زرپورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ برس 2026 کے دوران پاکستان کو متوقع آفات اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اور فعال قومی منصوبہ بندی کے تحت اقوام متحدہ ریزیڈنٹ کوآرڈینٹر آفس کے تعاو ن سے تمام متعلقہ اداورں بشمول فلاحی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات کے ضمن میں باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا، اسی سلسلے میں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر میں سیکٹورل کلسٹرائزیشن کے موضوع پر فلاحی اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کانفرنس منعقد کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ و فلاحی کوآرڈینیٹرمحمد یحیی نے کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی۔