• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی اداروں کو فنڈز فراہمی، مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) سکیورٹی اداروں کو فنڈز فراہمی ، مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت،وزیر مملکت برائےداخلہ نےکہاکہ ہم نے چالیس سال افغان بھائیوں کی میزبانی کی ہے، انہوں نے ہمیں اس کا جواب کسی اور طرح دیا ، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس پیر کو چیئرمین راجہ خرم نواز کی صدارت میں ہوا، پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے گھریلو تشدد کے حوالے سے ترمیمی بل پیش کیا، وزرات قانون نے موقف اختیار کیا کہ گھریلو تشدد کے حوالے سے سپیشل قانون بھی موجود ہے۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ والی چیزیں اس میں ہیں یا نہیں تاہم سپیشل قانون صرف اسلام آباد کی حد تک ہے جس پر شازیہ مری نے درخواست کی کہ ڈیٹا منگوا لیا جائے۔ موازانہ کر لیتے ہیں۔ ترمیمی بل کو پی پی سی میں ضرور شامل کرنا چائیے۔ ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے سوال اٹھایا کہ صرف شوہروں کے بیوی پر تشدد کا ذکر کیوں؟۔ بیویاں بھی شوہروں پر تشدد کرتی ہیں۔ آجکل عام سی بات ہے شوہر گھر کے باہر سو رہا ہوتا ہے۔( ن) لیگ کی نوشین افتخار نے گارڈین اینڈ وارڈز کا ترمیمی بل پیش کیا ،وزرات قانون نے رائے دی کہ والدین کی علیحدگی کے بعد عدالت حالات کے مطابق فیصلہ دیتی ہے۔ نوشین افتخار نے کہا کہ طلاق کے بعد بھی والدین کی بچوں کے معاملے پر ملاقات ہونی چائیے۔ ایسے کیسز کا فیصلہ چھ ماہ کے اندر ہونا چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی نے محرک سے کہا کہ اس بل کو وزرات قانون کے ساتھ بیٹھ کر درست کر لیں۔ خواجہ اظہار الحسن کے پاکستان سیٹیزن شپ بل 2025 پر تفصیلی بحث ہوئی، خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بہاریوں کی تیسری نسل ہے یہاں پر جن کی کوئی شناخت نہیں، یہ لوگ میٹرک کے بعد تعلیم حاصل نہیں کرسکتے، کاروبار نہیں کرسکتے۔
ملک بھر سے سے مزید