اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سال کے آغاز پر عوامی جمہوریہ چین کے عوام، حکومت اور قیادت کو مبارکباد دی ہے ۔ صدر مملکت نے اپنے پیغا م میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی احترام، اعتماد اور ایک مشترک وژن کی بنیاد پر تذویراتی شراکتی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں، ہماری دوستی بدلتے عالمی حالات میں بھی مضبوط رہی ہے، پاکستان ون چائنا پالیسی اور چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی کی جڑیں تاریخ میں موجود ہیں،پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کے امور پر حمایت کی ہے۔