لاہور(آئی این پی)ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف )نے لاہورایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کے دوران مسافر سے سونے کی بڑی مقدار ضبط کرلی۔ حکام کے مطابق شہزاد احمد نامی شخص دبئی جارہا تھا۔ دوران تلاشی اسکی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں جن کا وزن 2 کلو سے زیادہ بتایا جاتاہے۔ اے ایس ایف نے ملزم سونے کی اینٹوں سمیت کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔