• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پہلی صوبائی سول سروسز اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

لاہور (آصف محمود بٹ) حکومت پنجاب نے ایک اہم اور تاریخی انتظامی اصلاح کے تحت لاہور میں پہلی مرتبہ صوبائی سول سروسز اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد صوبائی ادارہ جاتی صلاحیت کو مستحکم بنانا، صوبائی مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور گورننس کے نظام کو عصری چیلنجز کے مطابق ڈھالنا ہے۔یہ فیصلہ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت پر کیا گیا جس کے بعد اکیڈمی کے قیام کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،انتظامی ڈھانچے اور نصاب کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔اعلیٰ حکام کے مطابق صوبائی سول سروسز اکیڈمی کا قیام ایم پی ڈی ڈی کے مینڈیٹ کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس کی تکمیل کرے گا۔۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی مجوزہ ادارے کے انتظامی ڈھانچے، تعلیمی و تربیتی فریم ورک، انفراسٹرکچر کی تیاری، فیکلٹی کے انتظامات اور مالی امور سمیت تمام پہلوؤں پر سفارشات مرتب کرے گی۔یہ اقدام صوبائی مینجمنٹ سروس کے افسران کا دیرینہ مطالبہ بھی تھا۔
ملک بھر سے سے مزید