نواب شاہ ( بیورو رپورٹ ) کچے کے علاقے گاؤں اسماعیل میں زمین کے تنازعہ پر بھنڈ برادری کے دو گروپوں میں تصادم باپ اور اس کی دو بچیاں جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت سات افراد زخمی ہلاک افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گاؤں اسماعیل بھنڈ میں سرسوں کی فصل کی کٹائی کے دوران بھنڈ برادری کے دو گروہوں میں تصادم میں فائرنگ کے نتیجے میں امداد بھنڈ اور اس کی اٹھ سالہ بیٹی صدف اور 12 سالہ زر قون گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت اٹھ افراد زخمی ہو گئے۔