راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں پر کہا ہے کہ شادی سے پہلے رضا مندی ضروری ہے، اگر دونوں اطراف سے رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائیگی، عمران خان سے ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، ہر قیدی کی طرح بانی پی ٹی آئی کا علاج ہونا ان کا حق ہے۔راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ سیاست میں حرفِ آخر نہیں ہوتا، آج کے حریف کل کے ساتھی بن سکتے ہیں۔