کراچی ( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے غیر رجسٹرڈ ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نےخفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گذری میں واقع عباسی میڈیکوز پر چھاپہ مارا۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ بعض عناصر مختلف بین الاقوامی برانڈز کی غیر رجسٹرڈ ادویات کی غیر قانونی خرید و فروخت اور تقسیم میں ملوث تھے۔برآمدہ ادویات ذیابیطس، کینسر اور دل کے امراض کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں۔برآمد شدہ ادویات کی مقامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ تمام ادویات کو ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں قبضے میں لے لیا گیا۔کارروائی کے دوران ایک ملزم آصف فیض عباسی کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔