اسلام آباد( رانا غلام قادر )قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے آئندہ مالی سال 2026-2027کے لیے کابینہ ڈویژن کے 164ارب 57کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی ، اسلام آباد ٹیکنوپولس ‘ سکستھ ایو ایشن سکواڈرن اور نیشنل آرکائیوز کے لیے 82 ارب روپے کی منظوری دی گئی ،کمیٹی کی وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کو کابینہ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجرا کی سفارش کی ہے تاکہ منصوبوں کی لاگت کو بڑھنے سے روکا جا سکے اورعوامی فنڈز کے ضیاع سے بچا جا سکے،یہ منظوری قائمہ کمیٹی کے چیئر مین ملک ابرار احمد کی صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ،کمیٹی نے اپنی سابقہ سفارشات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ سول سرونٹ (دوہری اور غیر ملکی شہریت کا انکشاف اور ممانعت) رولز کو جلد حتمی شکل دے۔کمیٹی کو پی ایس ڈی پی کیلئے فنڈز ایلو کیشن پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ 82 ارب روپے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے منصوبے کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔