• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس ویمنز کیلئے بڑی امید، آپ پر فخر ہے، ثانیہ کو شعیب کا پیغام

کراچی (جنگ نیوز) ثانیہ مرزا کو ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں، ان کے شوہر شعیب ملک نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیرئیر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔ سابق کرکٹر اور کپتان وقار یونس نے ثانیہ مرزا کو مبارکباد دی اور لکھا ثانیہ مرزا کے بارے میں جب سوچیں تو میرے ذہن میں جذبہ، استقامت اور سخت محنت جیسے الفاظ آتے ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ثانیہ مرزا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ٹینس کی تاریخ آپ کے بغیر نامکمل رہے گی۔

اسپورٹس سے مزید