• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

T20 ورلڈ کپ، جنوبی افریقا سپر ایٹ مرحلے میں داخل، انگلینڈ اور آئرلینڈ کی فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہفتے کو کھیلے گئے میچوں میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5وکٹوں سے آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز سے جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے دی ،جنوبی افریقا نےمسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ ڈی سے سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالی فائی کرلیا،گروپ ڈی میں انگلینڈ نے تین میچ کھیلے ہیں دو جیتے اور ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ، انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار کسی یورپی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔بنگلہ دیش کی جگہ لینے والی اسکاٹ لینڈ نے ٹیم نے تین میں ایک میچ جیتا ہے اور دو میں اسے شکست ہوئی ہے۔ہفتے کومسلسل تیسرا میچ ہارنے کے بعد عمان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ،تاہم اس کے بیٹرعامر کلیم44سال اور86روز کی عمر میں کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں،کول کتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے153رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پلیئر آف دی میچ ٹام بینٹن نے دو کیچ لئےاور63نا قابل شکست رنز 41 گیندوں پر بنائے۔انگلینڈ نے ہدف دس گیندیں پہلے عبور کیا۔ ول جیک16رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں اسکاٹش ٹیم 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کولمبو میں میں آئرلینڈ نے عمان کو 96 رنز سے شکست دے دی۔سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میںپلیئر آف دی میچ لوکران ٹکر 51 گیندوں پر 94 اور جارج ڈاکریل 9 گیندوں پر 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 235 رنز بنائے جو رواں ایونٹ کا سب سے بڑا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعی اسکور ہے۔ عمان کی ٹیم رواں ایونٹ کے سب سے بڑے ہدف کے تعاقب میں 139 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔عامر کلیم50اور حماد مرزا 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو ابتدائی اوورز میں بظاہر غلط نہیں لگا تھا۔آئرلینڈ کی چوتھی وکٹ 7.3 اوورز میں 64 رنز پر گر گئی تھی۔۔بعد ازاں لوکران ٹکر نے گیراتھ ڈیلانی کے ہمراہ 101 کی رنز کی جارحانہ شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکل سے نکال دیا۔گیراتھ ڈیلانی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو لوکران ٹکر نے جارج ڈاکریل کے ہمراہ بھی 70 رنز کی شراکت بنا ڈالی، جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی،نیوزی لینڈ نے دو فتوحات کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔ احمد آباد میں کپتان ایڈم مارکرم نے86نا قابل شکست رنزبنائے۔میچ کا فیصلہ17گیندیں پہلے ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر175رنز بنائے۔