• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ کپتان اور زمبابوے کے برینڈن ٹیلر ورلڈ کپ سے آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئر ینڈ کر کٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ انجری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ پال اسٹرلنگ کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری ہوئی،آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت سے سیم ٹاپنگ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب زمبابوے کے بیٹر برینڈن ٹیلر بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے سے ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے۔ زمبابوین اسکواڈ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر بین کرن کو شامل کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے متبادل پلیئر کی منظور ی دے دی ہے۔
اسپورٹس سے مزید