• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کولمبو پہنچ گئے، پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پاک بھارت میچ دیکھنے کولمبو پہنچ گئےانہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ا ئرپورٹ پر سری لنکا کے نائب وزیر برائے پورٹس و ایوی ایشن جنیتھیا راون کوڈ یتھوواکو نے پرتپاک استقبال کیا ۔سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ بہترین تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ محسن نقوی کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر،ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی عامر میر بھی کولمبو پہنچے ہیں ،محسن نقوی نے اے سی سی کے اراکین اور سری لنکا بورڈ آفیشلز سے بھی ملاقات کریں گے۔توقع ہے کہ محسن نقوی ،آئی سی سی کے صدر جے شاہ کے ساتھ میچ دیکھیں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی کولمبو پہنچ گئے ہیں۔