کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد صہیب اور عقیل خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئےجبکہ ایشل آصف نے ویمنز سنگلز فائنل جیت لیا۔ مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں محمد صہیب نے مدثر مرتضیٰ اور عقیل خان نے برکت اللہ کو ہرادیا۔