کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ میں پاکستان دوسرے مرحلے میں بھی اپنے چاروں میچوں میں ناکام رہی، ہفتے کو پاکستان کو جرمنی نے1-6کے مارجن سے شکست دی، پاکستانی کھلاڑی مکمل طور پر فلاپ دکھائی دئیے،پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا وحید اشرف نےا سکور کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے جسٹس نے دو جبکہ فلوریان، موریٹز ،ہینرک اور رافیل نے ایک ایک گول بنائے، دوسرے مرحلے میں آ سٹریلیا اور جرمنی کے خلاف چاروں میچوں میں پاکستانی ٹیم ناکام رہی ،اس سے قبل پہلے مرحلے میں پاکستان کو ہالینڈ اور ارجنٹائن کےسامنے چاروں مقابلوں میں بے بسی کا سامنا کرناپڑا تھا، پاکستان کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ ہماری کار کردگی بہت زیادہ اچھی نہیں رہی جس کا احساس ہے۔