کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی 19سالہ تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔ رواں ورلڈ کپ میں اب تک 200 سے زائد کا رنز پانچ بار بن چکے ہیں،ہفتے کو آئرلینڈ نے عمان کے خلاف اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور 235 رنز بنایا ہے جو ورلڈ کپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔رواں ورلڈ کپ میں اگر اب کوئی ٹیم 200 سو سے زائد رنز بناتی ہے تو یہ انیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔