• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت معرکہ، نامور کھلاڑی بھی بے چین اور بے تاب

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کے لئے ملک کے سابق نامور کھلاڑی بھی بے چین اور بے تاب دکھائی دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس میچ کا مزا ہی الگ ہے جس میں جوش ،جذبہ اپنا عروج پر ہوتا ہے، سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین نے کہا کہ دعائیں اور ہمدردی اپنی ٹیم کے ساتھ ہے، پاکستانی ٹیم قوم کو خوشی دے گی، نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ پوری قوم کی طرح اس میچ کا منتظر ہوں، پاکستانی ٹیم سے اچھی امید اور توقعات ہے، پاکستان جیتے گا،انٹر نیشنل قومی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ اس بڑے معرکہ میں ہر گیند اور شاٹ پر خوشی اور مذاق کےجذبات بھی بلند ہوں گے،خاتون بیڈ منٹں چیمپئن ماہور شہزاد نے کہا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم مایوس نہیں کرے گی، خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید نے کہا کہ جیت پاکستان کی ہوگی،قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہے،اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھی فارم میں ہے، ہمیں بھارت کے خلاف کسی قسم کا دبائو لئے بغیر کھیلنا ہوگا، اسنوکر کےقومی کھلاڑی محمد آ صف نے کہا کہ میچ دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں،ان شاء اللہ پاکستان جیتے گا، سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ یہ میچ پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا امتحان ہے۔

اسپورٹس سے مزید