کراچی (اسٹاف رپورٹر)کولمبو میں بھارتی بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن سے نمٹنے کے لئے تیاریوں میں مصروف دکھائی دیئے۔پریما داسا اسٹیڈیم میں نیٹ سیشن کے دوران پاکستانی اسپنر کے بولنگ ایکشن کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔ نیٹ بولرز کے ساتھ جارح مزاج ایشان کشن نے پریکٹس کی۔28 سالہ عثمان طارق نے امریکا کے خلاف 27 رنز کے عوض 3 وکٹ لیں، اُن کے بولنگ ایکشن کو بھارتی میڈیا پر دلچسپ انداز میں زیر بحث لایا جارہا ہے۔پاکستانی مسٹری اسپنر کے بولنگ ایکشن پر پہلے روی چندرن ایشون نے اس انداز میں گفتگو کی کہ وہ عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا توڑ نکال لائے ہیں۔روی چندرن نے عثمان طارق سے متعلق تاش کے گیم سے مثال دی اور انہیں حکم کا یکا قرار دیا ہے۔