• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس بال، پاکستان کی جیت، بھارتی ٹیم پہنچ گئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پندرہواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف 17-0 رنز سےکامیابی حاصل کی،دریں اثناءویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلئے بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی جس کے بعد ٹیم ویسٹ ایشیا کپ میں شرکت کیلئےاسلام آباد پہنچی، بھارتی حکومت نے جمعے کو اپنی ٹیم کو پاکستان جانے کے لئے این او سی جاری کیا تھا،اس سے قبل بھارتی بیس بال ٹیم کو واہگہ پر بھارتی حکام نے روک دیا تھا۔
اسپورٹس سے مزید