• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران جھوٹا، اسحاق ڈار کا معیشت پر لائیو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عمران خان کو معیشت کے معاملے پر لائیو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بار بار غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں، حکومت عمران خان کی لائی ہوئی تباہی کو ٹھیک کر رہی ہے ، پاکستان واحد ملک ہے جو کلمے کے نام پر بنا، سعودی عرب بھی کلمے کے نام پر نہیں بنا، اسلئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اللہ کے ذمے ہے، جو ڈرامہ پانچ سال پہلے شروع ہوا، پاکستان آج اس کے نتائج بھگت رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل اور گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اپنے ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج پھر معیشت کے غلط اعداد و شمار پیش کئے، معیشت کے برے حالات کے ذمہ دار عمران خان ہیں،ہمارے پاس چوائس تھی کہ سیاست بچائیں یا ریاست، عمران خان کا ہدف یہ ہے کہ اگر ان کی حکومت نہ رہے تو ریاست بھی نہ رہے،عمران خان کا موٹو اور نصب العین اُلٹ ہے، عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے، عمران نیازی میں آپ کو شیشہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں، آئی ایم ایف معاشی پالیسیوں پر جو شرائط منوا رہی ہے تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں کیونکہ عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث ایسا ہوا ، عمران خان نے معیشت چلانے کے حوالے سے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید