• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلے، کار لفٹر ہلاک 6 زخمی ملزمان، مواچھ گوٹھ سے لیاری گینگ کے 2 کارندے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نےسپارکو روڈ مواچھ گوٹھ میں مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کے 2لرز نویدعرف کپی عرف چھوٹواورنور وزعرف نموں کو گرفتارکرلیا،ملزم نوید عرف کپی ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں اوراپنے مخالف گروپ کے 50 سے زائد افراد کی ٹارکٹ کلنگ میں ملوث ہے، دریں اثنا اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل ویسٹ اورڈیفنس پولیس سے احسن آبادمیں مبینہ مقابلے میں کار لفٹر عمر خالد ولد خالد محمودہلاک ہوگیا جبکہ 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، کورنگی صنعتی ایریا ،شاہ لطیف ،عزیز آباد اور مومن آباد پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،موٹرگاڑیاں،موبائل فونز ودیگر سامان برآمد کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید