کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دو لاپتا عتیق سرور اور شمشیر کی گھر بحفاظت گھر واپسی سے متعلق رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درخواستیں نمٹادیں، دوران سماعت پولیس نے پیش رفت رپورٹ جمع کرائی،دونوں شہری تھانہ اقبال مارکیٹ اور سچل کے علاقے سے لاپتا ہوگئے تھے۔