• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن کا سول سیکرٹریٹ بلڈنگ کا معائنہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن و ایڈمن جنوبی پنجاب محمد فاروق ڈوگر نےسول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ منصوبےکے میٹیریل کی کوالٹی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔یہ بات انہوں نے متی تل میں زیر تعمیر سول سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔آئی ڈیپ کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمدفاروق ڈوگر نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ پر لیبر کی تعداد بڑھائی جائے اور دو شفٹوں میں کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر منصوبے کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیں کیونکہ ایک ہی چھت کے نیچے تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز کے دفاتر کے قیام سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی فعالیت میں اضافہ ہوگا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے منصوبے پر لیبر اور مشینری کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر قاسم غفور نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹریٹ کمپلیکس کے گرے سٹرکچر کا 80 فیصد کام مکمل کرلیا ہے اور بلڈنگ میں ڈکٹنگ اور پائپنگ کا کام جاری ہے جبکہ سیکرٹریٹ کمپلیکس کے لئے چلِر پر مشتمل مشینری درآمد کر لی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا منصوبہ 504 کنال پر محیط ہے اور منصوبے پر3ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
ملتان سے مزید