لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،شیخ رشید،مراد سعید اور دیگر کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے الزام کی شدید مذمت کی ہے،قائمقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید، بیرسٹر عامر حسن ، شہزاد سعید چیمہ اوراحمد جواد فاروق رانانے اپنے اپنے بیانات میںکہا ہے کہ آرمی چیف سے اپیل ہے کہ شیخ رشید کو گرفتاراور عمران کو حفاظتی تحویل میں لیا جائے۔عمران نیازی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہا ہے۔ جعلی خان کو جھوٹے الزام پر عدالت میں گھسیٹیں گے،پورا نیازی ٹولہ جھوٹ وبہتان کے بیانیے پر چل رہا ہے، جعلی صادق و امین روزانہ نئی کہانی گھڑتا ہے۔پیپلز پارٹی اپنے قائد کیخلاف گھٹیا الزام تراشی کرنیوالوں کا ہر جگہ گھیراؤ کریگی۔رہنماؤں نے کہا کہ شیخ رشید کا آصف علی زرداری کے بارے میں بیان انتہائی تشویشناک ہے، پنڈی کی شیطان رجیم نے اس فساد کو آگے بڑھایا ہے، شیخ رشید جب وزیر تھا تو اسکے گھر سے کچھ فاصلے پر بی بی کو شہید کیا گیا تھا۔