• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، اداکار فہد شیخ کی چٹ پٹی گفتگو ”ہنسنا منع ہے“ میں، لاہور قلندر کے کھلاڑی ”ایک دِن جیو کے ساتھ‘‘(دوسرا حصہ)

کراچی (جنگ نیوز) بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے والے معروف اداکار فہد شیخ کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد ہوگی۔ شو کے دوران فہد سے اُن کی نجی زندگی اور آنے والے پروجیکٹس کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی جائے گی۔ پروگرام کے دوران آرٹسٹ علی میر نے بھی نئے انداز میں اپنا جلوہ دکھایا۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ اتوار کی رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔٭لاہور قلندر کے ایمرجنگ پلیئرز کے ساتھ ”جیونیوز“کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ کا دوسرا حصہ اتوار کو نشر ہوگا۔ اس شو میں ناظرین کرکٹر احمد دانیال اور جلات خان کی گفتگو ملاحظہ کریں گے۔ پروگرام کے دوران احمد دانیال کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں آنے سے لے پہلے صرف تیز گند پھینکنا آتی تھی۔ شہرت ملنے کے بعد والدہ کو تحفے میں گھر بنا کر دوں گا۔ جلات خان نے بتایا کہ مجھے پاکستانی ملنگا بھی کہتے تھے۔ والد شاہ ویز عرفان مجھے کرکٹر دیکھنا چاہتے تھے۔ کرکٹرز کی تفصیلی گفتگو ناظرین سہیل وڑائچ کی میزبانی میں شام 7 بجکر 5 منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید