• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکول میں اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگا دی گئی

کراچی(آئی این پی ) نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول میں مبینہ طور پر اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی۔ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے کر نجی اسکول سے جواب طلب کرلیا۔ تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی بنادی ، بچے کے منہ پر کالک لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکول میں میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضیحک کا نشانہ بنایاگیا اور اسکول میں بیٹے کے چہرے پر کالک لگائی گئی۔ بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کے چہرے پرکالک لگاکر سب بچوں کے سامنے تضحیک کی گئی، جب اسکول انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی توکوئی جواب نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے کر نجی اسکول سے جواب طلب کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تصدیق یا تردید اب تک نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید