• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ویمن لیگ کا قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)مسلم ویمن لیگ کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر خواتین اور بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سویڈن اور ہالینڈ کے خلاف شدید نعرے بازی و غم و غصہ کا اظہار کیا۔احتجاجی مظاہرے سے مسز خالدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والوں کیساتھ تمام تر تعلقات ختم کرنے چاہئیں۔ہمیں قرآن اور اپنے نبی ﷺسے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں، حرمت رسولﷺ اور قران مجیدپر ہماری جانیں،اولادیں مال سب کچھ قربان ہے،پچھلی چند دہائیوں سے مغربی ممالک کی جانب سے بار بار قران مجید اور رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخیاں کی جا رہی ہیں مسلمان اس پر رد عمل دیتے ہیں تو پھر ہمیں دہشت گرد کہا جاتا ہے،افسوس ناک بات یہ ہے کہ یہ سارا کام سرکاری سرپرستی میں کیا جاتا ہے مسلم ویمن لیگ پشاور کے دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے طرز پر نہ صرف ہم بلکہ پوری امت مسلمہ تکلیف میں ہے،مغرب نے اپنے گھناؤنے فعل سے ثابت کیا ہے کہ انتہا پسند اور دہشت گرد مسلمان نہیں بلکہ وہ خود ہیں۔ مسلمانوں نے تو کبھی کسی کی مقدس کتاب یا مذہبی ہستی کی بے حرمتی نہیں کی،مغربی ممالک کا دہرا معیار اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے دنیا کے امن کیلئے ضروری ہے کہ مقدس کتابو ں اور انبیاء کرام کی بے حرمتی کرنیوالوں کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
پشاور سے مزید