راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے ۔ آپریشنز تھانہ سٹی، صدر بیرونی اور ائر پورٹ کے مختلف علاقوں میں کئے گئے۔اس دوران 169گھروں کی تلاشی ، 41کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 25 د کانیں، 5ہوٹلوں اور انفرادی طور پر 423افراد کو چیک کیا گیا۔