کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سبی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کو جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بی اینڈ آر کے ملازم بابو خدا بخش عرف کے بی سیلاچی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس حکام پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو سول ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ کے خلاف جاں بحق شخص کے ورثاء نے لاش کے ہمراہ قومی شاہراہ پر احتجاجا دھرنا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ڈی پی او سبی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنے کو ختم کردیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔