کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ہنہ پولیس نے 28 روزدالبندین سے کوئٹہ رشتے دار کے گھرفاتحہ خوانی کیلئے آنے والے نوجوان کی لاش پہاڑ سے برآمد کر کےقاتل باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا ایک ملزم فرار ہو گیا پولیس کے مطابق دالبندین کے رہائشی سلطان محمد ولد رحیم علی نے ہنہ تھانے میں 27جنوری کو رپورٹ درج کر ائی تھی کہ اس کا نوجوان بیٹا صالح محمد31دسمبر کو دالبندین سے اپنے رشتے دار محمد صدیق سکنہ مشرقی بائی پاس گلی نمبر سات کے گھر فاتحہ خوانی کیلئے آیا تھا مگروہ واپس نہیں آیا مجھے شبہ ہے کو میرے بیٹے کو محمد صدیق اور اس کے بیٹوں سیف اللہ اور غلام قادر نے قتل کر دیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او محمود خروٹی نے محمد صدیق اور اس کے بیٹے سیف اللہ کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزمان نے قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ صالح محمد کوژڑخو پہاڑ پر لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کیا اور لاش وہی پھنک دی پولیس نے ٹیم کے ہمراہ ژڑخو پہاڑ سے لاش برآمد کر کے ہسپتال منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش لواحقین کے حوالے کردی گئی پولیس نے بتایا کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہےہیں قتل کی وجہ رشتے کا تنازع تھا۔