اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کا معاملہ،فیصل چوہدری نے از خود نوٹس لینے کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔ اتوار کو منظر عام پر آنے والے خط میں کہا گیا فواد چوہدری کو ایسے گرفتار کیا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو گرفتار کیا جاتا ہے، انکی گرفتاری پر ریاست کے طاقت ور حلقوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا، فواد چوہدری کو جیل بھیجنے کے بعد دوبارہ ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کرنا قابل افسوس ہے، فواد چوہدری کا کیس انصاف اور شفاف ٹرائل کا تقاضا کرتا ہے۔