• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفی منظور ہونے کے بعد16 مارچ کو ہونے والے قومی اسمبلی کی کراچی کی خالی نشتوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

 اس حوالے سے رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے بعد الیکشن میں جانے کا گرین سگنل دے دیا ہے، اس بات کا امکان ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ان نشتوں کے لئے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سید مصطفی کمال اور سابق مئیر وسیم اختر بھی امیدوار ہوسکتے ہیں

 ایم کیو ایم نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، رابطہ کمیٹی اگلے چند روز میں اپنے اجلاس میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹاؤن اور دیگر کمیٹیوں کو بھی ہدایات جاری کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید