شکر گڑھ(اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے کوشش کی کہ پٹرول ، بجلی گیس کی قیمتیں نہ بڑھیں، سابقہ دور کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں پر عمل کرنا پڑرہا ہے، نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ملک کو ٹھیک کیا تھا ، 2018 میں پاکستان کی چابی اناڑی عمران خان کودیدی گئی جس نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، حالات مشکل ضرور ہیں لیکن درپیش مسائل کو جلد حل کر لینگے- انہوں نے ان خیالات کا اظہار شکرگڑھ چانگو والی میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پوری کوشش کی کہ روپے کی قدر نہ گرے ، کوشش کی کہ پٹرول ، بجلی گیس کی قیمتیں نہ بڑھیں لیکن سابقہ دور حکومت میں کئے گئے آئی ایم ایف سے معاہدوں پر عمل کرنا پڑرہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے- احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ کی پچھلی حکومت میں ہم نے پاکستان کے خراب معاشی معاملات کو ٹھیک کیا تھا ، لیکن 2018 میں پاکستان کی چابی ایک اناڑی عمران خان کودے دی گئی اور عمران خان اناڑی کو ملک پر بٹھا دیا گیا جس نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔