• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں صوبوں کی VC تلاش کمیٹیز میں سب سے کم PhD سندھ میں

کراچی (سید محمد عسکری) ملک کے چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر میں وائس چانسلر کے لیے قائم تلاش کمیٹیز میں سب سے کم پی ایچ ڈی اراکین سندھ کی تلاش کمیٹی میں ہیں بلکہ سندھ کی تلاش کمیٹی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے چار مستقل اراکین میں ایک رکن بھی پی ایچ ڈی نہیں ہے۔ جنگ کو ملنے والے صوبوں کے نوٹیفکیشن میں خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور بلوچستان کی تلاش کمیٹیز کی خاص بات کمیٹیز کے سربراہ کا دوسرے صوبوں سے ہونا اور پی ایچ ڈی اراکین کی نمایاں تعداد ہونا ہے۔ بلوچستان کی تلاش کمیٹی کے سربراہ آئی بی اے کراچی کی ڈین ڈاکٹر اسماء حیدر ہیں جبکہ اراکین میں لسبیلہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر دوست محمد، ڈاکٹر رام، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر اور پلاننگ کمیشن کے رکن رفیع اللہ کاکٹر شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کی تلاش کمیٹی کے کنوینر سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر عطاالرحمان ہیں جبکہ اراکین میں لمس کے ڈین ڈاکٹر عارف نذیر بٹ، کامسٹیک کے ڈاکٹر اقبال چوہدری، سابق وی سی ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ، ہری پور انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد مجاہد، سابق وی سی ڈاکٹر ظہور اے سواتی اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شامل ہیں، آزاد کشمیر کی تلاش کمیٹی جو پونچھ یونیورسٹی کے وی سی کے لیے قائم ہوئی تھی اس کے کنوینر شکار پور یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر رضا بھٹی تھے جبکہ اراکین میں پشاور ویمن یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر رضیہ سلطان، لاہور ویمن یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر بشرہ مرزا، فاطمہ جناح یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر لیاقت حسین، بریگیڈئیر ( ر) طاہر جرال اور قائداعظم یونیورسٹی کے نیشنل پروفیسر ڈاکٹر اسلم بیگ شامل تھے۔ پنجاب میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وی سی کے لیے جو تلاش کمیٹی قائم ہوئی اس کے کنوینر سابق وفاقی وزیر شفقت محمود تھے جبکہ اراکین میں جامعہ پنجاب کے سابق وی سی ڈاکٹر خالد حمید، لمس کے پروفیسر ڈاکٹر عارف نذیر بٹ، پنجاب ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل تھے۔ سندھ کی تلاش کمیٹی کے چار مستقل اراکین میں چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن تلاش کمیٹی کے چیئرمین ہیں جبکہ گریڈ 19؍ اور گریڈ 20کے سیکرٹری بورڈز و جامعات، سیکرٹری کالج ایجوکیشن اور سیکرٹری سندھ ایچ ای سی رکن ہیں جبکہ 10؍ کو اپٹیڈ اراکین میں صرف چار رکن پی ایچ ڈی ہیں جبکہ 2؍ میڈیکل ڈاکٹر ہیں ان 10؍ کو اپٹیڈ اراکین میں ریٹائرڈ بیوروکریٹ سہیل اکبر شاہ اور ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، میڈیکل جامعات کے لئے ڈاکٹر نوشاد اے شیخ، ڈاؤ کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی، انجینئرنگ جامعات کے لیے 2؍ اراکین کو ایک ہی جامعہ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے لیے کواپٹیڈ رکن رکھا گیا ہے جن میں سابق ڈین بھوانی شنکر اور سابق وی سی عبدالرحمان میمن شامل ہیں جبکہ بزنس کی جامعات کے لیے آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی اور سلیم حبیب یونیورسٹی کے نان پی ایچ ڈی ڈائریکٹر طارق امین کو رکن رکھا گیا ہے۔ ڈائریکٹر فنانس کے لیے کواپٹیڈ رکن یو بی ایل کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر آصف سندھو اور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کو مقرر کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید