لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے جنوبی پنجاب کے عوام کو ہر حکومت نے دھوکہ دیا۔جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور تحریک انصاف نے کیا جو آج تک پورا نہیں ہوا اب یہ وعدہ جماعت اسلامی پورا کرے گی، کرپٹ ٹرائیکا کی وجہ سےآج کاشتکار ، مزدور، اور کارخانہ دار پریشان ہے۔ پی ڈی ایم،پی پی اور ن لیگ نے کشمیر کو انڈیا کے حوالے کیا ، یہ امریکہ کے غلام ہیں اور قوم کو شودر سمجھتے ہیں۔آج کاشتکار ، مزدور، اور کارخانہ دار پریشان ہے۔ آئی ایم ایف کی غلامی میں اندھے حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، انہوں نے معیشت کو تباہ کیا ، کرپٹ ٹرائیکا عوام کا دشمن ہے۔وہ ملتان میں ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ کنونشن سےا میر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو¿ محمد ظفر، امیر ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی ،صدر جے آئی یوتھ رسل خان بابرنے بھی خطاب کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ ٹرائیکا کی جنگ اسٹیبلشمنٹ کے فیڈر کے لیے ہے۔ محنت کش،کاشتکار،مزدور رات کو بھوکا سوتا ہے۔حکمرانوں کا احتساب کرنے والا کوئی نہیں یہ خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں، ان کے بیمار ان ہسپتالوں میں علاج نہیں کرواتے ،ان کے بچے ان سکولوں میں نہیں پڑھتے جہاں غریب اور سفید پوش کے بچے پڑھتے ہیں۔