• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے‘ حاجی زبیر علی

پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاورحاجی زبیرعلی نے کہاہے کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہمہ وقت کوششوں میں مصروف رہتاہوں عوام کو انکی دہلیز پرسہولیات میسرکرنامشن ہے یہ باتیں گذشتہ روز اپنے آفس میںمختلف وفو سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تقریبا 40 تک کھلی کچہریاں پشاور کے مختلف علاقوں میں منعقد کیں عوام کو سہولیات فراہم کررہے ہیں جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں بھی کھلی کچہریاں منعقد کرینگے تاکہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکے انہوںنے کہاکہ پشاور کو تجاوزات سے پاک کرینگے ‘اس سے قبل ہم نے تمام بزنس کمیونٹی اور بازارو ں کے صدور کو سٹی کونسل ہال میں مدعوکیاتھاجس میں انکو تجاوزات ختم کرنے کے بارے میں تفصیل سے آ گاہ کیاتھا جس پر انہوں نے متفقہ طور تجاوزات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر تاجروں نے کچھ وقت مانگا تھا لیکن اب باقاعدہ حکمت عملی طے کی جائیگی اور پورے پشاور کو تجاوزات سے پاک کیاجائیگا
پشاور سے مزید