• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تحفظ حرمت قرآن ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ملتان واہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام خانیوال روڈ پر تحفظ حرمت قرآن ریلی نکالی گئی۔ ضلع ملتان کے امیر علامہ عبدالرحیم گجر،ضلع ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی، سرپرست مفتی عبدالرحمان شاہین،قاری عمر فاروق،اہلحدیث یوتھ فورس کے ضلعی صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی،سٹی صدر مولانا یامین محمدی،قاری طاہر محمودنے کہا کہ یورپ آزادی اظہار رائے کے نام پر دنیا میں بد امنی پھیلا رہا ہے انسانی حقوق جانوروں کے حقوق کے نام لیوا لوگ جانوروں سے بھی بدتر حرکتیں کررہے ہیں۔ قرآن مجید کی اہانت کسی صورت قابل قبول نہیں مسلم ممالک سویڈش سفیروں کو ملک بدر کریں او آئی سی فعال کردار ادا کرے مسلم حکمران اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی تشکیل دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی توہین کرنا عذاب الہی کو دعوت دینے مترادف ہے اس موقع پر، مولانا عمر فاروق انجم، مولانا عبدالرحمن شجاع آبادی، مولانا عبد الرزاق،قاری اعجاز واحدی،قاری نعمان عزیز، قاری عمر فاوق ودیگر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ملتان سے مزید