• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعائرا سلام کے خلاف ناپاک جسارت کرنیوالوں کاقلع قمع کیاجائے،جے یو آئی

لاہور(خبرنگار)جمعیت علماء اسلام س پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی لاہور ڈویژن کے امیر قاری اعظم حسین ناظم اعلیٰ مولانا طیب عثمانی اور قاری واحد بخش سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عالمی امن کی خاطر قرآن پاک ‘شعائر اسلام کیخلاف ناپاک جسارت کرنے ، والوں کا قلع قمع کیا جائے‘ توہین کی کوشش کرنیوالوں کا مقدر ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہ ہوگا‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری طورپر واپس لیا جائے ۔ وہ علماء کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن مجید کی بیحرمتی اور جلائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
لاہور سے مزید