• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل سی نہ کھلنے سے اسٹیل انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار ہوگئی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان میں اسٹیل انڈسٹری کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک ایل سی نہیں کھول رہا جس سے بڑے پیمانے پر اسٹیل سے جڑے کاروبار بند ہو رہے ہیں اور ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں۔ ایل سی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے خام مال کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے پیدوار میں تاخیر اور کمپنیوں کو مالی نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، 160؍ ملین ڈالرز کی ڈیٹنشن چارجز اور 250؍ ملین روپے کی ڈیمریج چارجز عائد کر دی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید