• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سانحہ، سفارتخانوں کی سیکورٹی سخت، سرگرمیاں محدود

اسلام آباد (صالح ظافر) پشاور میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے پر مختلف ممالک نے مذمت کا اظہار کیا ہے اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 واقعے کے بعد اسلام آباد میں سفارتخانوں اور سفارتکاروں کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی سرگرمیوں کے معاملے میں انتہائی حد تک احتیاط سے کام لیں اور غیر ضروری سے سفر سے اجتناب کریں۔ متحدہ عرب امارات اور ایران نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب نے بھی مذمت کا اظہار کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب عبادت گاہوں پر حملوں، عوام کو دہشت زدہ کرنے اور معصوم افراد کا خون بہانے کی مذمت کرتا ہے۔

سعودی وزارت نے پاکستان کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو پشاور واقعے اور میزبان ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید