نیویارک ( اے ایف پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پشاور کے حساس پولیس ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے اور 61؍ قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفان دواریک کا کہنا تھا کہ عبادت گاہ میں اس طرح کی شرمناک حرکت انتہائی قابل مذمت ہے۔