• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سانحے میں ہلاکتیں 100، 27 زخمیوں کی حالت نازک

پشاور( نمائندگان جنگ ) پشاور سانحے میں ہلاکتیں100 ہو گئیں جبکہ 200 کےقریب زخمی ہیں ، شہید پولیس اہلکاروں کو آ بائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپر خاک کر دیا گیا، تدفین کے موقع پر فضاء سوگوار،رقت آمیز مناظر،27زخمیوں کی حالت نازک ، ریسکو اور امدادی ٹیموں نے 24گھنٹوں کے بعدملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا،رات گئے متعدد مجروحین اورشہید اہلکاروں کوملبے سے نکالا،ترجمان ریسکیوبلال نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں57زخمی ابھی بھی زیر علاج ہیں،جن میں 27 کی حالت نا زک ہے ، مزید 30زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا، شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں میں منتقل کردیئے گئے ۔ بم دھماکے کےزخمیوں میں سے 7افراد آئی سی یو میں ہیں، تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،ریسکیو آپریشن میں 37 آپریشنل گاڑیوں اور 168 اہلکاروں نے حصہ لیا، پشاور، نوشہرہ اور خیبر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

اہم خبریں سے مزید