• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر غوری کراچی پہنچ گئے‘ سیاسی ملاقاتیں شروع کریں گے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سابق رہنما سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری منگل کو کراچی پہنچ گئے‘امیگریشن کلیرنس کے بعد بابر خان غوری اپنی قیام گاہ پہنچے‘دوسری جانب اطلاعات ہے کہ وہ چند دن آرام کے بعد سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے‘ایم کیو ایم کے ایک سنیئر رہنما نے کہا ہے ایم کیو ایم کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہوئے ہیں، بابر غوری بہادر آبادآئے تو انہیں ویلکم کریں گے۔ اس سے قبل جولائی 2022 میں بابر غوری کراچی آئے تھے تو سکیورٹی اداروں نے ائیرپورٹ سے ہی انہیں تحویل میں لے لیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق بابرغوری کو حفاظتی ضمانت ملنے کے باعث حراست میں نہیں لیا گیا‘ ان کے خلاف ایف آئی اے میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمات درج ہیں جبکہ بابرغوری کے خلاف نیب میں بھی کراچی پورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔سابق وفاقی وزیر بابر غوری 2015 سے بیرون ملک تھے، بابر غوری 2015 کے بعد 4 جولائی 2022 کو وطن واپس لوٹے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید