• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کیلئے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں‘ فائزہ رشید

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرمین ڈاکٹر فائزہ رشید کی پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی پولیس امن و امان کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور پولیس فورس کے جوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر امن و امان کے قیام کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کر رہے ہیں امن کے قیام کیلئے پولیس جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں اور اب تک ہزاروں پولیس فورس کے جوان امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
پشاور سے مزید