• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور، داعش کی معاونت کا الزام، 18 سالہ نوجوان گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)سنگاپور میں داعش کی معاونت اور حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سنگاپورین طالبعلم عرفان دانیال کو دسمبر میں زیر حراست لیا گیا تھا جس کا اعلان اب کیا گیا ہے۔طالبعلم کو داخلی سلامتی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جس میں دو سال تک ٹرائل کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طالبعلم داعش کے آن لائن پراپیگنڈا سے متاثر ہوا اور وہ ملک میں حملوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال کرکے جنگجو اکٹھے کرنا چاہتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ طالبعلم نے فوجی کیمپ پر حملے کیلئے خودکش بمبار تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید