لاہور ( نمائندہ جنگ ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے اور ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آئی جی پنجاب کو تمام مقدمات کا ریکارڈپیش کر نے کی ہدایت کردی،عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی ،وجاہت حسین ، موسی الٰہی وغیرہ کی درخواست پر چیمبر میں سماعت کی ، عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ سینئر افسر کے ذریعے رپورٹ پیش کی جائے، وکیل عامر سعید راں نےپنجاب حکومت،آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، سابق وزیراعلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔