• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگری سے نمٹنے کا سامان نہیں، مہنگائی سے مقابلہ ناممکن ،کورونا کا نیا ویرینٹ بھی آگیا، ”جیو پاکستان“ میں اہم گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی سے نمٹنے کا سامان کیوں نہیں رکھتی؟۔ حکمراں جوابدہ ہیں۔ اِدھر مہنگائی ریکارڈ بھی توڑ رہی ہے اور غریب کی کمر بھی۔ عوام کو مہنگائی کا مقابلہ کرنا اب ممکن ہی نہیں لگتا۔ وہاں مقدمہ و گرفتاری بھی غلط تھی، فواد کے الفاظ کا چناؤ بھی، اُمید ہے کہ آئندہ سب محتاط رہیں گے۔ اور کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان پہنچ گیا، زیادہ خطرے کی بات نہیں مناسب احتیاط کافی ہوگی۔ اِن تمام موضوعات کو جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں پروگرام صبح 9 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید