• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک، 3 افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نیو کچلاک پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ایس ایچ او نیو کچلاک جمیل الرحمن کاکڑ نے دیگر عملہ کے ہمراہ گزشتہ روز کوئٹہ چمن شاہراہ جلو گیر کراس پر دوران چیکنگ ایک گاڑی میں موجود ڈیزل کے ڈبوں میں چھپائی گئی 30 کلو چرس برآمد کرکے ملزم محمد رفیق کو گرفتار اور مقدمہ درج کرلیاایک اور کارروائی میں کچلاک بس اسٹینڈ پرغوث الدین نامی شخص سے دوران تلاشی 02کلو آئس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا،جبکہ دوران گشت کوئٹہ چمن شاہراہ پر ولی محمد ولد خان محمدسے دوران تلاشی پولیس نے ٹی ٹی برآمد کرکے تھانے منتقل کیا۔
کوئٹہ سے مزید